This XML file does not appear to have any style information associated with it. The document tree is shown below.
Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable
http://search.jang.com.pk
Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket
Thu, 13 Dec 2012 00:00:00 +0500en-us
ججز تقرری سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79445
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79445
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79445_l.jpg
اسلام آباد…جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ججز تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی رائے حتمی ہو گی، صدر صوابدیدی اختیارات استعمال نہیں کر سکتے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ کسی شخص کی ڈگری جعلی ہو تو صدر اس کی تقرری روک سکتا ہے، عدالت کو صدر کے اقدام پر فیصلہ دینے کا اختیار نہیں۔جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں 5 رکنی خصوصی بینچ اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کر رہا ہے۔اٹارنی جنرل عرفان قادرنے دلائل میں کہاکہ آئین صدر کو صوابدیدی اختیارات استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے، آئین کے آرٹیکل 48 ون کے تحت صدر کا صوابدیدی اختیار واضح ہے ،کسی شخص کی بد کرداری یا بد عنوانی میں ملوث ہونے کی اطلاع پر بھی صدر تقرری روک سکتا ہے ، اگر ججز کی تقرری کے عمل میں آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو صدر تقرری سے انکار کر سکتا ہے، صدر کو صوابدیدی اختیارات استعمال کرنے کی وجہ تحریر کرنا ہو گی۔ اس سے پہلے صدارتی وکیل وسیم سجاد نے دلائل میں کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے پاس ججز کی سینیارٹی کے تعین کا اختیار نہیں،اگر بطور سربراہ مملکت صدر کوئی آئینی سقم دیکھے تو کیا پھر بھی تقرری کر دے، صدر ججز کا تقرر کرنے والی اتھارٹی ہے اس کا کردار رسمی نہیں ہو سکتا، صدر کو کمیشن اور کمیٹی کے فیصلے کی کوئی غلطی نظر آئے تو وہ کیسے عمل کر سکتا ہے۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو اختیار ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن کو سفارشات دوبارہ غور کے لیے بھجوادے۔ جسٹس طارق پرویز کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ ضروری سمجھتی تو صدر کو ججز تقرر میں کردار دے دیتی۔ جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ عدالت آئین کے کسی حرف یا کوما کو بھی تبدیل نہیں کر سکتی ، آئین کے آرٹیکل 175 اے کو کیسے تبدیل کر دیں۔
Thu, 13 Dec 2012 11:55:00 +0500
ہالی وڈ اسٹار لنزے لوہان کو نئے مقدمے میں جیل کاسامنا
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79452
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79452
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79452_l.jpg
لاس اینجلس…ہالی وڈ اسٹار لنزے لوہان کو نئے مقدمے کے نتیجے میں ایک بار پھر جیل جانا پڑسکتا ہے ، لاس اینجلس کی ایک عدالت نے جیولری کیس کی سماعت میں اُن کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا اور لنزے لوہان کی چوری کیس میں معطل سزا منسوخ کردی ، اب 26 سالہ لنزے کو ایک بار پھر جیل جانا پڑسکتا ہے ، سال 2007 سے ہالی وڈ اسٹار کو مختلف مقدمات میں rehab اور جیل آنے جانے کا سامنا ہے ، سانٹا مونیکا میں خراب ڈرائیونگ کرنے کے الزا م میں 15 جنوری کوبھی لنزے کومقدمہ بھگتنا ہے ۔
Thu, 13 Dec 2012 13:02:00 +0500
گلگت میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر 10افراد گرفتار
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79450
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79450
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79450_l.jpg
گلگت …گلگت میں گزشتہ روز 2طلبا گروپوں میں تصادم کے بعد شہر میں 144 نافذہے۔خلاف ورزی کرنے پر اب تک 10افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔گزشتہ روزقراقرم یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کو روکنے کیلئے پولیس کی کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ اور پتھراوٴ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک شہری کی ہلاکت اور 6افراد کے زخمی ہونے کے بعد شہر کی صورتحال آج بھی کشیدہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز غیر معینہ مدت تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔خلاف ورزی پر اب تک 10افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ آج موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ دوسری جانب قراقرم یونیورسٹی پیر تک بند رہے گی۔
Thu, 13 Dec 2012 12:48:00 +0500
راس ٹیلر کو کپتانی سے ہٹانے پر نیوزی لینڈ کرکٹ کو سخت تنقید کا سامنا
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79449
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79449
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79449_l.jpg
ویلنگٹن…راس ٹیلر کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر ان دنوں نیوزی لینڈ کرکٹ کو سخت تنقید کا سامنا ہے، سابق کپتان مارٹن کرو نے تو احتجاجاً اپنا بلیزر بھی نذر آتش کردیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے گزشتہ ہفتے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان راس ٹیلر کو قیادت سے ہٹاکر اپنے خلاف ایک طوفان کھڑا کردیا۔ راس ٹیلر نے تو ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا جانے سے انکار کردیا، جس کے بعد بورڈ کو ان سے معافی مانگنا پڑی۔ لیکن سابق کیوی کپتان مارٹن کرو نے اس فیصلے پر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی نے سماجی ویب سائٹ پر لکھا کہ انہوں نے اس فیصلے پر اپنا نیوزی لینڈ کرکٹ کا بلیزر جلادیا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ راس ٹیلر کو کپتانی سے ہٹا کر ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا گیا ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 12:42:00 +0500
بلائنڈ ورلڈ ٹی20:بھارت کا پاکستان کو 259 رنز کا ہدف
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79448
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79448
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79448_l.jpg
بنگلور…بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 259 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلور میں کھیلے جارہے ایونٹ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے چیتن پٹیل نے 98 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد جمیل، محمد اکرم اور ادریس سلیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Thu, 13 Dec 2012 12:36:00 +0500
بلوچستان میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کا58واں دن
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79451
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79451
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79451_l.jpg
کوئٹہ…مطالبات کے حق میں ڈاکٹروں کی کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہڑتال 58ویں روز بھی جاری ہے، اس موقع پر او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ سولہ اکتوبر کو ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید خان کے اغواء کے بعد سے شروع کیاگیا تھا جو کہ ان کی اٹھائیس نومبر کوبازیابی کے بعد بھی جاری ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم نہیں کرتی اور ان کے خلاف رجسٹر کیسز واپس نہیں لئے جاتے ان کی ہڑتال جاری رہے گی،ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری تھی کہ تین روز قبل ایک اور ڈاکٹر کو سریاب کے ہی علاقے سے اغواء کرلیاگیا،جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال میں مزید شدت آگئی ہے،ہڑتال کے باعث صوبے کے سرکاری اور نجی شعبے میں چلنے والے اسپتالوں میں کام بند ہے،اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 12:55:00 +0500
بلوچستان :کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کابائیکاٹ
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79447
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79447
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79447_l.jpg
کوئٹہ…بلوچستان بار کونسل کی کال پر وکلاء کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیاجارہا ہے۔ چیئرمین ایگزیکٹیو باڈی بلوچستان بار کونسل منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ قومی عدالتی کمیٹی کے عدالتوں کو31دسمبرتک تمام زیرالتواء کیسز نمٹنے کے حکم کیخلاف کیاجارہا ہے،بائیکاٹ کے نتیجے میں آج وکلاء کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔
Thu, 13 Dec 2012 12:27:00 +0500
ٹنڈومحمدخان: موبائل چوری کے شبے میں12 سال کے لڑکے پرتشدد
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79446
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79446
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79446_l.jpg
ٹنڈو محمد خان…ٹنڈو محمد خان میں موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کے شبے ایک شخص نے 12 سالہ لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور وڈیو بنائی۔ جیو نیوز پر خبر کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ٹنڈو محمد خان کے علاقے مل کالونی سے جیو دوست کی بھیجی گئی وڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ کہ ایک شخص جس کا نام پیر احمد جان سرہندی ہے وہ 12سالہ کاشف لاشاری کو بڑی بے دردی کے ساتھ پائپ سے مار رہا ہے۔ تشدد کرنے والے شخص نے لڑکے کو کبھی بالوں سے پکڑا اور منہ پر تمانچے ، لاتیں اور گھونسے مارے، لڑکے کو ایک گھنٹے تک تشدد کانشانہ بنایا گیا۔جیونیوز پر خبر نشر ہوئی تو پولیس نے ملزم پیر احمد جان سرہندی کو گرفتار تو کرلیا ،لیکن اسے لاک اپ میں رکھنے کی بجائے بلکہ سرکاری مہمان بنایا گیا ہے۔ملزم پیر احمد جان سرہندی کا کہنا ہے کہ جن کی موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی وہ میرے پاس آئے تھے اور وہی لڑکے کو پکڑ کر لائے تھے۔ گھر والے بھی اس لڑکے سے بیزار ہیں، چال چلن ٹھیک نہیں ہے،ملزم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب فیصلہ کرنے والے وہ ہیں تو پھر پولیس کیسی،پولیس کی ضرورت نہیں پڑی ہم نے مقامی جرگے میں فیصلہ کرلیاتھا۔
Thu, 13 Dec 2012 12:25:00 +0500
انڈونیشیا : بارش کیلئے ایک دوسرے کو کو ڑے مارنے کی وحشیانہ رسم
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79444
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79444
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79444_l.jpg
جکارتا…این جی ٹی…دنیا بھر میں مختلف قسم کی رسمیں ادا کی جاتی ہیں جو منفرد اور دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ بعض اوقات تکلیف دہ بھی ہو تیں ہیں۔ انڈونیشیا کے بعض دیہی علاقوں میں بھی ایک ایسی ہی سالانہ وحشیانہ رسم ادا کی جاتی ہے جس میں دیہاتی بارش کیلئے ایک دوسرے کو کو ڑوں سے مارتے ہیں۔ ujungan نامی اس رسم پر عرصہ دراز سے عمل کیا جارہا ہے جس میں خشک سالی کے دوران بارش ہونے کیلئے دیہاتی درخت کی شاخوں سے بنے کوڑے کو پکڑ کر ایک دوسرے کو مارتے ہیں جس کیلئے خاص طور پر اکھاڑا سجایا جاتاہے۔ ناچ، گانے اور تفریح کے ساتھ سینکڑوں افراد کے ہجوم کے سامنے دو افراد ایک دوسرے کو مارتے ہیں جس میں گردن اور جسم کے نچلے حصے پر مارنے سے اجتناب کیا جاتاہے۔ 30 سیکنڈ دورانیے کی مختلف لڑائیاں لڑی جاتی ہیں اور جب کسی شخص کے جسم میں پڑے زخم سے خون نکلنا شروع ہو تا ہے تو اسے بارش کیلئے کی گئی درخواست کی قبولیت کا اشارہ سمجھا جاتا ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 10:50:00 +0500
بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم سزاسے بچ نہیں پائیں گے،شہبازشریف
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79443
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79443
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کسی صورت سزاسے بچ نہیں پائیں گے۔تفتیش صحیح انداز میں نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں نے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا،جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔شہبازشریف نے یہ بات ماڈل ٹاوٴن لاہورمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں حافظ آبادکے قصبے جلالپور بھٹیاں کی ایک رائس مل میں زیادتی کے بعد قتل کئے گئے لڑکے کے کیس کاجائزہ لیاگیا، سیکریٹری ہوم،پراسکیوشن،متعلقہ حکام اوربچے کے ورثاء نے بھی اجلاس میں شرکت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ملزم کسی صورت سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔تاہم تفتیش صحیح انداز میں نہ کرنے والے پولیس اہل کاروں نے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاجن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Thu, 13 Dec 2012 11:30:00 +0500
لاہور:نامعلوم کارسوار13سالہ لڑکے کو مال روڈ پر پھینک کر فرار
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79442
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79442
لاہور…لاہورمیں نامعلوم کارسوارگجرات کے قصبے ڈنگہ سے اغوا کئے گئے13سالہ لڑکے کو مال روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ٹریفک وارڈنز کے مطابق جس کا رسے لڑکے کو پھینکا گیا، وہ نئی تھی اوراس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی ،ٹریفک وارڈنز نے روکاتوملزم 13سالہ معاذ کو سڑک پرپھینک کر فرار ہوگئے ، معاذنے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسے گجرات کے قصبے ڈنگہ سے اغوا کرکے لائے تھے،وہاں ایک باریش بزرگ نے اُسے موٹر سائیکل کو دھکا لگانے کا کہا ،جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔معاذ نے بتایا،وہ جہلم کے کیڈیٹ اسکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے،پولیس نے معاذ کے گھروالوں کو اطلاع کردی ،اورتفتیش شروع کر دی۔
Thu, 13 Dec 2012 11:25:00 +0500
سندھ ، پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79441
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79441
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79441_l.jpg
لاہور/کراچی…سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی سرد ی بڑھ گئی ہے۔ بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارش جاری ہے۔سندھ کے شہروں ٹھٹھہ،گھارو میرپور ساکرو،کیٹی بندر اور مکلی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ موسم سرد ہوگیا ہے۔ حب اور گردونواح میں بھی ابر رحمت برسنے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم تبدیل ہوگیا۔ادھر پنجاب کے بھی مختلف شہروں میں خوب جم کے بارش ہوئی۔شمالی وزیرستان کے بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری اور نشیبی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر،استور اورغذر سمیت گلیات،مری اور آزاد کشمیر کی وادی نیلم ۔ مالاکنڈ کے مالم جبہ اور کالام میں بھی برف نے ہر چیز کو ڈھک دیا ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 11:24:00 +0500
قرض کی ری شیڈول کیلئے آئی ایم ایف کو درخواست دیئے جانے کا امکان
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79437
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79437
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79437_l.jpg
اسلام آباد… روپے کی گرتی ہوئی قدر کو دیکھتے ہوئے حکومت آئی ایم ایف کو تقریباً تین ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول کرانے کی درخواست دے سکتی ہے۔وزارت خزانہ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول کراسکتا ہے۔ ری شیڈول نہ کرایا گیا تو یہ تین ارب ڈالر آئی ایم ایف کو آیندہ 18 ماہ میں واپس کیے جانے ہیں، جس سے زرمبادلہ ذخائر پر دباوٴ پر سکتا ہے۔ اگر مجوزہ منصوبے کے تحت ، قرض ادائیگی کی مدت میں رعایت لی گئی تو، اس سے زرمبادلہ ذخائر محفوظ رہ سکیں گے۔ جانا ہے۔ قرض کی واپسی میں مہلت سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباوٴ میں کمی آسکے گی۔وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ نے جیو نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف معاملات میں جلد بازی کی نہیں ذمہ داری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کی بات چیت کے لیے بے چین نہیں۔ دورہ امریکا میں آ ئی ایم ایف کے اعداد و شمار میں درستگی نہیں تھی اور آئی ایم ایف کو درست اعداد و شمار دیئے۔ پچھلی حکومت میں روپے کو مصنوعی روکنے سے نقصان ہوا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی سنچری کرانے والے سٹے باز اب تک کامیاب نہیں ہوسکے۔ مسئلہ آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونا ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف سے قرض کی ادائیگی ری شیڈول کراسکتا ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 10:36:00 +0500
برازیل کی جیل میں قیدیوں کیلئے یوگاکلاسز کا انعقاد
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79435
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79435
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79435_l.jpg
ریو ڈی جینیرو…جیلوں میں قیدیوں کو عموماً شریفانہ زندگی گذارنے کے طور طریقے بتائے جاتے ہیں لیکن برازیل کی ایک جیل میں اس کام کے لئے انوکھے طریقے پر عمل کیا جارہا ہے۔ یوگا کی کلاس ہفتے میں ایک بار ہوتی ہے جس کا اہتمام آرٹ آف لِونگ فاوٴنڈیشن نے کیا ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ یوگا کی مشقوں کے ذریعے قیدیوں کے طرز عمل میں بہتری لائی جاسکے۔ کلاس میں شریک ایک قیدی آرمانڈو لیموس کا کہنا ہے کہ یوگا کی مشقیں شروع کرنے کے بعد سے اسے اپنی شخصیت اور سوچ میں واضح تبدیلی اور بہتری محسوس ہورہی ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 10:13:00 +0500
فلم’دی ہوبِٹ‘کالندن میں رائل پریمئر،شہزاہ ولیم کی شرکت
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79434
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79434
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79434_l.jpg
لندن…ہالی وڈ کی نئی فلم دی ہوبِٹ An Unexpected Journey کا رائل پریمئر لندن میں ہوا۔ تقریب میں شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔ لندن کے لیسسٹر Leicester اسکوائر میں ہونے والی تقریب کے لئے red کے بجائے خصوصی گرین کارپٹ بچھایا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ شہزادہ ولیم اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع تھے۔ شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کرسکیں۔ شہزادہ ولیم نے فلم کی کاسٹ سے بھی ملاقات کی۔ فلم دی ہوبٹ این ان ایکسپیکٹڈ کل ریلیز کی جائے گی۔
Thu, 13 Dec 2012 10:13:00 +0500
کوئٹہ : بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی میں اضافہ
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79433
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79433
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79433_l.jpg
کوئٹہ…وادی کوئٹہ اور گرد نواع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں گزشتہ دوپہر سے بارش شروع ہوئی جو رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہی جبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،قلات،ڑوب،سبی مکران ارو نصیر آباد ڈویڑن میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ قلات کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 09:48:00 +0500
کراچی:بارش کے بعدسڑکوں پر ٹریفک جام ، دفاتر آنے والوں کومشکلات
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79432
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79432
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79432_l.jpg
کراچی…کراچی میں رات گئے موسم سرما کی تیز بارش ہوئی،جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،جبکہ شہر کی بعض نشیبی سٹرکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اکثر سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور دفترآنے والوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے پہلے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا،جس کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،بارش اتنی تیز تھی کہ گاڑیوں کے ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ شہر کی بعض نشیبی سٹرکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور کچھ علاقوں میں تاریں،درخت اور چھوٹے بورڈز بھی گرگئے ہیں،تیز بارش کے ہوتے ہی بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی،جسے بعد میں بحال کردیا گیا۔بارش کے بعدسڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث ٹریفک جام ہے اور اسکول اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔بعض اسکولوں میں میں طلبا کے بروقت نہ پہنچنے پر چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 09:31:00 +0500
گلگت :دوطلبا گرپوں میں تصادم کے بعد آج بھی شہر کی صورتحال کشیدہ
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79430
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79430
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79430_l.jpg
گلگت …گلگت میں گزشتہ روز 2طلبا گرپوں میں تصادم کے بعد آج بھی شہر کی صورتحال کشیدہ ہے،شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔گزشتہ روزقراقرم یونیورسٹی طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے دوران فائرنگ اور پتھراوٴ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک شہری کی ہلاکت اور 6افراد کے زخمی ہونے کے بعد شہر کی صورتحال آج بھی کشیدہ ہے۔ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز غیر معینہ مدت تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ آج موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب قراقرم یونیورسٹی پیر کے روز تک بند رہے گی۔
Thu, 13 Dec 2012 09:24:00 +0500
لاہور میں فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79429
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79429
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79429_l.jpg
لاہور …لاہور میں پولیس ٹریننگ اسکول کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہیڈ کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملتان کا ہیڈ کانسٹیبل ریاض احمد پولیس ٹریننگ اسکول چوہنگ میں ٹریننگ کے لئے آیا ہوا تھا۔ رات کو وہ اسکول کے باہر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ ریاض احمد اسپتال لے جائے جانے کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
Thu, 13 Dec 2012 08:57:00 +0500
پلاسٹک کارڈز سے کھیرے اور پھلوں کے ٹکڑے کرنے والا چینی شخص
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79424
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79424
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79424_l.jpg
بیجنگ … عام نشانے بازی کے ماہر تو ہر کسی نے دیکھیں ہوں گے جو رائفل پکڑے دور نشانے پر رکھی اشیاء پر فائر کرکے اپنی مہارت کی دھاک جماتے نظر آتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی کارڈز کی مدد سے کسی کو نشانے لگاتے دیکھا ہے؟ ایک چینی شخص جو پلاسٹک اور بزنس کارڈز کی مدد سے دور رکھی اشیاء کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین سے تعلق رکھنے والا 48 سالہ Ye Tongxin دور رکھی سبزیوں اور پھلوں کو دور کھڑے رہ کر پلاسٹک کارڈز سے ایسا نشانہ بناتا ہے کہ وہ درمیان سے 2ٹکڑے ہوجاتی ہیں۔ یہی نہیں یہ باصلاحیت شخص ہوا میں معلق غبارے کو کارڈ کی مدد سے پھاڑنے اورموم بتی کی لو کو بجھانے سمیت دیگر اشیاء کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ Ye Tongxin کا ارادہ ہے کہ وہ سال کے آخر تک پلاسٹک کارڈز کی مدد سے 1 منٹ میں 18 کھیروں کو 2حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردے۔
Thu, 13 Dec 2012 07:40:00 +0500
کراچی: پولیس پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی، ملزم گرفتار
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79423
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79423
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79423_l.jpg
کراچی … کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ پیر آباد پر کریکر پھینکا جبکہ پاکستان چوک کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔ بنارس پل کے ساتھ واقع تھانہ پیرآباد پر رات گئے مسلح افراد نے کریکر پھینکا جس کے پھٹنے سے دھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ادھر سٹی کورٹ کے قریب پولیس موبائل نے 2موٹر سائیکلوں پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا, تاہم موٹر سائیکلیں نہیں روکی گئیں جس پر پولیس نے ان کا پیچھا کیا۔ پاکستان چوک پر ملزموں نے موبائل پر فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی علی حسن شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فرار کی کوشش میں ایک موٹر سائیکل گرگئی جس پر ملزموں نے پیدل بھاگنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ایک ملزم کو پکڑلیا۔ دوسری پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے نیپا چورنگی کے قریب دکان کے باہر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
Thu, 13 Dec 2012 07:30:00 +0500
آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79422
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79422
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79422_l.jpg
اسلام آباد … خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، کوہاٹ، بنوں، ژوب، کوئٹہ، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، تاہم قلات کوئٹہ، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر میں 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پارا چنار میں 2 اور مظفر آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مری میں 1 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔
Thu, 13 Dec 2012 07:45:00 +0500
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79421
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79421
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79421_l.jpg
اسلام آباد … ضمنی انتخابات، کراچی میں حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی تصدیق سمیت اہم امور کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، کراچی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے عمل میں فوج کی معاونت کی حتمی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہوگا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے مطابق حتمی منظوری کے بعد کراچی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق میں معاونت کیلئے فوج سے رابطہ کیا جائے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق 10 ہزار سرکاری ملازمین تصدیق کے عمل میں حصہ لیں گے جو جنوری کے پہلے ہفتے میں شروع کر کے ایک ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا، فوج سے لاجسٹک سپورٹ لی جائے گی۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی دوہری شہریت کے معاملے، کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق سیاسی جماعتوں کی تجاویز اور تحفظات پر بھی غور کیا جائے گا۔
Thu, 13 Dec 2012 07:00:00 +0500
برطانیہ: بریڈ فورڈ میں ہر 5 میں سے ایک شخص پاکستانی
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79420
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79420
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79420_l.jpg
لندن … برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی ایک چوتھائی آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور ہر 5 میں سے ایک شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔ برطانیہ کیا آفس فار نیشنل اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ بریڈ فورڈ میں ایک لاکھ 7 ہزار افراد پاکستانی یا پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، یہ تعداد شہر کی مجموعی آبادی کا 20 فی صد ہے، ان میں سے 8 فیصد افراد پاکستان میں پیدا ہوئے۔ پچھلے 10 برسوں کے دوران بریڈ فورڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بریڈ فورڈ کی مجموعی آبادی میں مسیحیوں کی تعداد 46 فیصد ہے اور ہر 5 میں سے ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی رجحانات نہیں رکھتا۔ 6 فیصد افراد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ ان کا مذہب کیا ہے، حیران کن طورپر ایک ہزار افراد ایسے بھی تھے جن کا کہنا ہے کہ وہ اسٹار وار کی فلموں میں دکھائے گئے خیالی مذہب کے پیروکار ہیں۔
Thu, 13 Dec 2012 06:30:00 +0500
تین سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79419
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79419
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79419_l.jpg
اسلام آباد … وزارت تجارت نے 3 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 15 دسمبر کے بعد 3 سال سے زائد استعمال شدہ گاڑیاں درآمد نہیں کی جاسکیں گی۔ اس سے پہلے 5 برس تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت تھی، تاہم مقامی کار میکرز کا موٴقف تھا کہ اس سے گاڑیوں کی مقامی صنعت تباہ ہورہی ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 06:00:00 +0500
کراچی: شہر بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم سرد
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79417
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79417
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79417_l.jpg
کراچی … کراچی میں رات گئے موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ کراچی میں بارش کا سلسلہ رات 3 بجے کے بعد شروع ہوا۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، کورنگی ، ملیر کینٹ، ایئرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، تیز ہواوٴں کے ساتھ بادل گرجنے کے باعث شدید دھماکے بھی سنے گئے۔ عائشہ منزل، ڈیفنس، کلفٹن، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، گارڈن رنچھوڑ لائن، لیاری اور اطراف میں بھی شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا جبکہ کسی طرح کی پیشگی اطلاع نہ ہونے کے باعث موٹر سائیکل چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید بارش سے نرسی، شارع فیصل، کارس ساز اور اطراف کے علاقے بھی متاثر ہیں۔ بارش کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، بارش کے ساتھ ہی موسم سرد ہوگیا۔ کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقوں میران شاہ، رزمک، شوال اور لواڑہ منڈی کے پہاڑوں پر برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 05:30:00 +0500
ججز تقرر کیس:صدارتی ریفرنس پر وسیم سجاد کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79416
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79416
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79416_l.jpg
اسلام آباد … اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج پھر ہوگی، عدالت نے صدارتی وکیل وسیم سجاد کو 11 بجے تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس خلجی عارف حسین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی خصوصی بینچ ریفرنس کی سماعت کررہا ہے۔ گزشتہ سماعت پر وسیم سجاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے سینیارٹی کا اصول نظر انداز کیا۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ صدر یا وزیراعظم کو پارلے مانی کمیٹی کے فیصلے پر رائے دینے یا اختلاف کا اختیار نہیں ہے، جوڈیشل کمیشن کی سفارشات مسترد کرنے کا اختیار پارلے مانی کمیٹی کو سونپا گیا ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 05:00:00 +0500
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج سے شروع ہورہا ہے
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79415
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79415
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79415_l.jpg
ناگپور … بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ناگپور میں شروع ہورہا ہے، انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انگلینڈ کو 28 سال بعد بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کا سنہری موقع ہے، ٹیسٹ ڈرا کھیلنے کی صورت میں بھی انگلینڈ سیریز اپنے نام کرلے گا۔ سیریز برابر کرنے کیلئے بھارتی ٹیم کو یہ ٹیسٹ جیتنا لازمی ہوگا۔ احمد آباد میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ انگلینڈ نے ممبئی ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تھی، کولکتہ ٹیسٹ میچ میں بھی انگلش ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
Thu, 13 Dec 2012 04:30:00 +0500
پاکستان میں پولیو کا خا تمہ، نیا پلان ترتیب دینے کیلئے اجلاس 14 دسمبر کوہوگا
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79413
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79413
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79413_l.jpg
اسلام آباد … پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت اور صحت کے عالمی اداروں نے سر جوڑ لیا ، نیاپلان ترتیب دینے کیلئے اہم اجلاس 14 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ایڈیشنل سیکریٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان پولیو پروگرام، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور وزیر اعظم پولیو سیل کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فاٹا، کوئٹہ اور کراچی بلاک میں پولیو کے خاتمے کیلئے جنوری سے جون تک کیلئے 6 ماہ کا نیا پلان ترتیب دیا جائے گا۔ نورالحق بلوچ نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دینے کیلئے قانون سازی پر غور شروع کردیا اور مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 04:00:00 +0500
افغان انٹیلی جنس چیف پر حملہ، پاکستان اور افغانستان مشترکہ تفتیش پر متفق
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79410
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79410
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79410_l.jpg
انقرہ … افغانستان اور پاکستان افغان انٹیلی جنس چیف پر حملے کی مشترکہ تحقیقات کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں، مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ انقرہ میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے سہ فریقی سربراہ اجلاس میں کیا گیا۔ مذاکرات کے دوران تینوں ملکوں کے صدور کے ساتھ فوجی سربراہان اور وزراء بھی موجود تھے۔ مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامئے میں کہا گیا کہ افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ڈائریکٹر اسد اللہ خالد پر خودکش حملے کی تحقیقات سے متعلق امور کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔ اسد اللہ خالد پر گزشتہ ہفتے کابل میں خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ افغان صدر کا دعویٰ ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی، تاہم پاکستان نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان حکومت الزام لگانے کے بجائے ثبوت پیش کرے۔ انقرہ میں سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کوششیں کامیاب ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شدت پسند جوابی کارروائیاں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی غیر ریاستی عناصر کرتے ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام تینوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 03:30:00 +0500
گلگت میں دفعہ 144 نافذ، آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79409
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79409
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79409_l.jpg
گلگت … طلبہ تنظیموں میں تصادم کے باعث پھیلنے والی کشیدگی کے پیش نظر گلگت میں آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد پھیلنے والی کشیدگی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے گلگت شہر میں غیر معینہ مدت تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ آج موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ دوسری جانب طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد قراقرم یونیورسٹی پیر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز گلگت میں طلبہ کے 2 گروپوں میں تصادم کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی تھی جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔
Thu, 13 Dec 2012 03:00:00 +0500
ٹنڈو محمدخان: بچے کو برہنہ کرکے تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79408
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79408
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79408_l.jpg
حیدر آباد … ٹنڈو محمد خان میں بچے پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں چوری کے الزام میں بچے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں ایک بااثر شخص نے موبائل چوری کے شبہے میں 12 سال کے لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کیاگیا جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک لڑکے کو ڈنڈوں سے مارا جارہا ہے جبکہ اس کے منہ پر طمانچے بھی مارے گئے۔ ویڈیو میں لڑکا بااثر شخص سے التجائیں کرتا رہا مگر وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
Thu, 13 Dec 2012 02:45:00 +0500
کراچی: تھانہ پیر آباد کے قریب دستی بم حملہ، کوئی نقصان نہیں ہوا
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79407
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79407
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79407_l.jpg
کراچی … نامعلوم ملزمان نے تھانہ پیر آباد کے قریب دستی بم سے حملہ کردیا، بم حملے کے جواب میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق تھانہ پیر آباد کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا، حملے کے بعد ملزمان بنارس پل کے راستے فرار ہوگئے۔ دستی بم حملے کے جواب میں پولیس نے فائرنگ بھی کی۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Thu, 13 Dec 2012 02:15:00 +0500
جرمنی: مسلمانوں اور یہودیوں کی اہم رسم کو قانونی تحفظ دینے کا بل منظور
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79406
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79406
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79406_l.jpg
برلن … جرمن کابینہ نے مسلمانوں اور یہودیوں کی ایک اہم رسم کو قانونی تحفظ دینے کا بل منظور کرلیا جس کا علمااور راہبوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ جرمن کابینہ کی جانب سے بل کی منظوری نے مختلف حلقوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کاموقع دیا ہے۔ بچے کی موت پر کولون عدالت نے جون میں رولنگ جاری کی تھی جس میں ختنہ کو جسمانی نقصان قرار دیا گیا تھا، اس پر مسلمانوں اور یہودیوں کی جانب سے مرکل حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اس پر اپنا موٴقف واضح کرے۔ جرمن چانسلر نے بھی کہا تھاکہ وہ یہودیوں کو قدیم رسم پر عمل سے روک کر ملک کا تماشہ نہیں بننے دیں گی۔ جرمنی میں ایک لاکھ 20 ہزار یہودی اور 40 لاکھ مسلمان ہیں
Thu, 13 Dec 2012 02:00:00 +0500
سبی: یار محمد رند سمیت 26 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79405
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79405
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79405_l.jpg
سبی … سبی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2 افراد کے قتل کے الزام میں رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند اور ان کے بیٹے سمیت 26 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند، ان کے بیٹے سردار خان رند سمیت 26 افراد کے خلاف رواں سال 25 اگست بولان کے علاقے سنی میں 2 افراد بلال شاہ اور گاجی خان کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کا چالان سبی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ جس پر عدالت کے جج نے سردار یار محمد رند، ان کے بیٹے سردار خان رند سمیت 26 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔
Thu, 13 Dec 2012 01:40:00 +0500
کراچی: پاکستان چوک پر موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی زخمی
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79404
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79404
کراچی … پاکستان چوک کے علاق میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کورٹ کی موبائل موٹر سائیکل سوار ملزمان کا پیچھا کررہی تھی کہ پاکستان چوک پر ملزمان نے موبائل پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔
Thu, 13 Dec 2012 01:20:00 +0500
وزیراعظم کی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79403
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79403
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79403_l.jpg
کراچی … گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور وزیراعظم کی قائم کردہ 2 رکنی کمیٹی سے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے 11 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرانے کیلئے وزیراعظم کی قائم 2 رکنی کمیٹی کے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کئی گھنٹے جاری رہے اور ایک موقع پر وفاقی وزراء ٹرانسپورٹر سے ناراض ہو کر اجلاس سے اٹھ گئے تاہم ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے وزراء کو روک لیا اور مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے۔ وزیراعظم کی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن نے 11 روزہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ آج رات سے ہی کام شروع کردے گی۔ اس سے قبل مذاکرات کے دوران ٹرانسپورٹرز نے کمیٹی کو 15 نکاتی مطالبات پیش کئے ۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری نے ٹریلر کے حد سے زائد وزن پر عائد جرمانہ 2 ماہ کیلئے موٴ خر کردیا ان کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے دوران گڈز کیریئر عہدیداروں پر قائم مقدمات ختم کردیئے جائیں گے جبکہ سڑک بند کرنے کیلئے کنٹینرز ٹرانسپورٹروں سے نہیں لئے جائیں گے۔ بابر غوری نے مزید کہا کہ سڑکیں بندکرنے کیلئے کنٹینرز کی خریداری کیلئے کے پی ٹی سندھ پولیس کو 2 کروڑ روپے دے گی، ناجائز ٹول پلازا ختم کرکے شاہراہوں پر سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔ عباس آفریدی نے کہا ہے کہ ناردرن بائی پاس پر 5 چیک پوسٹوں کیلئے اپنی جیب سے رقم دوں گا۔
Thu, 13 Dec 2012 01:00:00 +0500
جیو نیوز کے رپورٹر ولی بابر قتل میں ملوث ایک اور ملزم لاہور سے گرفتار
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79402
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79402
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79402_l.jpg
لاہور … جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل میں ملوث تیسرے ملزم کو بھی لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات کیلئے ملزم کو نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاوٴن شپ میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے ولی خان بابر کے قتل میں ملوث ملزم عارف کمانڈو کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عارف کمانڈو ولی خان بابر کے قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جس کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ 14نومبر کو حساس اداروں نے ولی خان بابر کے قتل میں ملوث ملزم وسیم کو بھی ٹاوٴن شپ کے علاقے سے ہی گرفتار کیا تھا جبکہ عارف کمانڈو اس وقت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ ولی خان بابر قتل میں ملوث اب لاہور سے 3 ملزمان پولکا، وسیم اور عارف کمانڈو کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Thu, 13 Dec 2012 00:40:00 +0500
وزیراعظم کی کمیٹی کے مذاکرات، ٹرانسپورٹرز کے 15 مطالبات پیش
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79399
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79399
http://pics.geo.tv/12-13-2012_79399_l.jpg
کراچی … گڈز ٹرانسپورٹرز نے وزیراعظم کی کمیٹی سے مذاکرات میں 15 نکاتی مطالبات پیش کردیئے، دوسری جانب وفاقی وزیر قانون نے ٹریلر کے حد سے زائد وزن پر عائد جرمانہ 2 ماہ کیلئے موٴخر کردیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرانے کیلئے وزیراعظم کی قائم 2 رکنی کمیٹی کے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز نے کمیٹی کو 15 نکاتی مطالبات پیش کردیئے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون بابر خان غوری نے ٹریلر کے حد سے زائد وزن پر عائد جرمانہ 2 ماہ کیئے موٴ خر کردیا ہے۔ کمیٹی کے رکن بابر خان غوری کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے دوران گڈز کیریئر عہدیداروں پر قائم مقدمات ختم کردیئے جائیں گے جبکہ سڑک بند کرنے کیلئے کنٹینرز ٹرانسپورٹروں سے نہیں لئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں بندکرنے کیلئے کنٹینرز کی خریداری کیلئے کے پی ٹی سندھ پولیس کو 2 کروڑ روپے دے گی، ناجائز ٹول پلازا ختم کرکے شاہراہوں پر سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔ عباس آفریدی نے کہا ہے کہ ناردرن بائی پاس پر 5 چیک پوسٹوں کیلئے اپنی جیب سے رقم دوں گا۔
Thu, 13 Dec 2012 00:20:00 +0500
تیزاب اور مٹی کے تیل سے جھلسی ہوئی 29 خواتین کا کامیاب علاج
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79398
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79398
کراچی…شبانہ شفیق…گزشتہ روز ڈپلیکس سمائل اگین ( ڈی ایس ایف )کی طرف سے تیزاب اور کیروسین آئل سے 29 جھلسی ہوئی خواتین کے کامیاب علاج کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس مین پارلیمنٹیرینز ، صحافیوں اور تشدّد سے متاثرہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔2007 اور 2012 میں تیزاب اور کیروسین آئل سے 786 افراد کے جھلسنے کے واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں۔ ڈی ایس ایف تیزاب اور کیروسین آئل سے جھلسی ہوئی خواتین کو علاج معالجے، سرجری،نفسیاتی،شیلٹر اور وکیشنل ٹریننگ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ڈی ایس ایف کے پاس 450 متاثرہ افراد رجسٹرڈ ہیں جن میں 150 کا کامیاب علاج کر لیا گیا ہے۔ ان متاثرہ افراد کے علاج کے لئے امریکہ ، برطانیہ ، فرانس، اور اٹلی کے شہرت یافتہ سرجنز باقاعدگی کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرکے ان کی سرجری کرتے ہیں ۔جبکہ مقامی سرجنز بھی باہر سے آنے والے سرجنز کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور متا ثرہ افراد کے علاج معالجے اور بعد میں ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے جبکہ زیادہ متاثرہ افراد کو بیرون ملک علاج کے لئے بھیجا جا تا ہے ۔ان 29 متاثرہ افراد کے علاج میں فلپ مورس ( پاکستان ) لمیٹیڈ نے تعاون کیا تھا۔ اس موقع پر ڈی ایس ایف کی بانی صدر مسرت مصباح نے کہا ہے کہ 2003 میں ادارے کے قیام کے بعد سے ہم نے خود کو اس اہم ایشو کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے وقف کر رکھا ہے ۔اللہ کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے ہماری کوششیں کامیابی سے جاری ہیں۔ اس اہم ایشو میں ساتھ دینے پر ہم پارٹنرز بالخصوص فلپ مورس پاکستان کے بے حد مشکور ہیں جس نے جھلسے ہوئے افراد کے علاج معالجے کے لئے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ۔ڈی ایس ایف ملک بھر میں 12 ہسپتالوں کے ساتھ رجسٹرڈ ہے جن میں جناح ہسپتال لاہور،جنرل ہسپتال لاہور،میو ہسپتال لاہور،کیپیٹل ہسپتال کراچی،سول ہسپتال کراچی،انڈس ہسپتال کراچی، سی ایم ایچ راولپنڈی،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمس) اسلام آباد ، خیبر ہسپتال پشاور، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور بولان ہسپتال کوئٹہ شامل ہیں۔ ڈی ایس ایف اور سول سوسائٹی کے اداروں کی کامیاب کوششوں سے گھریلو تشدّد اور تیزاب سے جھلسی ہوئی خواتین کے تحفظ کا قانون پاس ہو گیا ہے۔ اب ڈی ایس ایف اس قانون کے عملی نفاذکے لئے پریشر گروپ بنا رہی ہے تا کہ تیزاب کے کھلے عام فروخت پر پابندی عائد کی جاسکے ۔
Thu, 13 Dec 2012 00:10:00 +0500
بلدیہ فیکٹری کیس:گواہوں کو ہراساں کرنے پر اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79397
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79397
کراچی… بلال احمد… سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس مقبول باقر اور جناب جسٹس غلام سرور کورائی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کیس میں گواہان کو حراساں کرنے سے متعلق دائر متفرق درخواست پر ہوم سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ گواہان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور کیس کی حوالے سے جتنا بھی مواد ہے اس کو محفوظ رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اور آئندہ سماعت پر سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی انکوائری سے متعلق انکوائری ٹریبونل کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے ۔درخواست گزار پائلر نے متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فیکٹری مالکان کی جانب سے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں گواہان کو ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ وکلاء کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔گزشتہ سماعت پر مالکان کے وکیل نے فیکٹری مالک عبدالعزیز بھائیلہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کی تھی ۔جبکہ ارشد عزیز اور شاہد عزیز کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے تفصیلات طلب کی تھیں لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔#سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس آفتاب احمد گورڑ پر مشتمل سنگل بنچ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری مالکان ارشد عزیز بھائیلہ ،شاہد عزیز بھائیلہ ،پروڈکشن منیجر منصور احمد اور چوکیداروں کی درخواست ضمانت سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی ۔بدھ کے روز ہونے والی سماعت کے موقع پر علی انٹر پرائزز کے پروڈکشن منیجر منصور احمد کے وکیل خواجہ شمس الاسلام نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فیکٹری کے دروازوں پر تالے لگانے کی بات درست نہیں ہے جس دن فیکٹری میں آگ لگی تنخواہ کا دن تھا جبکہ ایک تنظیم نے اس دن بلدیاتی نظام کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔اسپیشل پراسیکیوٹر شازیہ ہنجرا ایڈوکیٹ نے مزید دلائل دینے کے لئے مہلت طلب کی جس پر سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
Thu, 13 Dec 2012 00:05:00 +0500
سینیٹ :رواں اجلاس میں دہری شہریت کا بل پیش کرنیکا کوئی فیصلہ نہیں ہوا
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79396
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79396
اسلام آباد… قائم مقام چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے کہا ہے کہ دہری شہریت کا بل ایوان بالا کے رواں اجلاس میں پیش کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ سینٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس کے دوران گزشتہ ہفتے وفات پا نیوالے 2 سینیٹرز ولی محمد بادینی اور صلاح الدین ڈوگر کی یاد میں تعزیتی قراداد پیش کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ارکان نے اس بات کا سخت نوٹس لیا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کی وفات پر تعزیتی پیغامات جاری نہیں کیئے اور سینیٹر ولی محمد بادینی کے انتقال کی خبر سرکاری میڈیا پر نشر نہیں کی گئی۔سینٹ کا اجلاس دونوں سینٹرز کے انتقال کے سوگ میں کل شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے پہلے ہاوٴس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں اجلاس میں فئیر ٹرائل ، نجکاری کمیشن اور تجارتی تنظیم کے تین بل پیش کیے جائیں گے اور اجلاس 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔
Wed, 12 Dec 2012 23:55:00 +0500
پشاور میں سات اشتہاری سمیت درجنوں ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات بر آمد
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79395
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79395
پشاور…پشاور پولیس نے سات اشتہاری اور مختلف جرائم میں ملوث درجنوں ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لیں۔پشاور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔ اس دوران سات اشتہاریوں اور مختلف جرائم میں ملوث درجنوں ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے دو کلاشنکوف، تین بندوقیں، گیارہ پستول، متعدد کارتوس اور بڑی مقدار میں چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
Wed, 12 Dec 2012 23:50:00 +0500
مقدمات نمٹانے کیلئے ڈیڈ لائن ،پاکستان بار کونسل کاہڑتال کا اعلان
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79394
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79394
اسلام آباد…پاکستان بار کونسل نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی جانب سے ماتحت عدلیہ کو پرانے مقدمات نمٹانے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا، پاکستان بار کونسل کا اجلاس برہان ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں ماتحت عدلیہ کو قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی جانب سے پرانے مقدمات اس سال کے آخر تک نمٹانے کی ڈیڈ لائن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عدالتوں پر مقدمات نمٹانے کیلئے دباوٴ آ گیا ہے جس سے ججز اور وکلاء ذہنی تناوٴ کا شکار ہیں، مقدمات نمٹانے میں جلد بازی آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی اور انصاف سے انحراف کے مترادف ہے۔ پاکستان بار کونسل نے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ کل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔
Wed, 12 Dec 2012 23:50:00 +0500
اسلام آباد : انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار ،جعلی ویزے پاسپورٹس برآمد
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79393
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79393
اسلام آباد…ایف آئی اے نے اسلام آباد میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ کو گرفتار کر کے دبئی کے جعلی ویزے اور پاسپورٹس برآمد کر لیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نصراللہ گوندل کی ہدایت پرسیکٹر آئی ایٹ تھری میں چھاپہ مار کرانسانی اسمگلنگ میں ملوث چکوال کے رہائشی ایجنٹ احمد خان کو گرفتار کیا گیا۔انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے ملزم سے دبئی کے 15 جعلی ویزے اور 8 جعلی پاسپورٹس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Wed, 12 Dec 2012 23:45:00 +0500
جمہوری عمل چلنے دیا جائے توبلوچستان کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے،بی این پی
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79392
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79392
لاہور…بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر جہانزیب جمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورت حال بگاڑنے میں اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ ہے،جمہوری عمل چلنے دیا جائے تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ لاہور پریس کلب میں سابق ایم این اے روٴف مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جہانزیب جمال نے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج پر عمل درآمد سے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے کے بعد پچاس افراد کو قتل کیا گیا۔اْن کا کہناتھاکہ بلوچستان میں دوسرے صوبوں کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے۔
Wed, 12 Dec 2012 23:40:00 +0500
کاروباری حضرات پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں،شاہی سید
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79391
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79391
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوروں کی جانب سے کاروباری حضرات پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں۔ شہر میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کو مکمل طور پر آزادی دیدی گئی ہے۔ باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میں سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ امن کیلئے سیاسی مصلحتوں سے کا م لینے کا انجام سب کے سامنے ہے۔ انسانی خون کے حوالے سے کراچی دنیا بھر میں سرفہرست ہے اور ارباب اختیار کچھ سمجھنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیا جاتا تو آج نوبت یہاں تک نہ آتی ، شہر کے امن کے لیے زبانی جمع خرچ کا وقت گزرچکا ہے نمائشی کاروائیوں کے بجائے کراچی کے امن کے لیے نوگو ایریا زکو جڑ سے اکھاڑ پھینکتے ہوئے تمام مافیاز پر کڑا ہاتھ ڈالنا ہوگا۔ شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں قیام کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری طور پر عمل اور کراچی میں ایک بھر پور کاروائی کرنا ہوگی۔
Wed, 12 Dec 2012 23:30:00 +0500
اسلام آباد: 67فیصد اراکین پارلیمنٹ ٹیکس ادا نہیں کرتے
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79390
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79390
اسلام آباد…پاکستان میں حکمران طبقہ تو عوام پر ٹیکس عائد کرکے انہیں ٹیکس دینے کی بھی تلقین کرتا ہے مگر حال کچھ یوں ہے کہ اورں کونصیحت خود کو فضیحت، 67 فیصد ارکان پارلیمنٹ خود ہی ٹیکس نہیں دیتے ۔پاکستان میں صدرمملکت آصف علی زرداری سمیت پارلیمنٹ کے67فیصد ارکان ٹیکس ادا نہیں کررہے۔رپورٹ کے مطابق جن سینیٹرز نے سب سے کم ٹیکس جمع کرایا ان میں سر فہرست مسلم لیگ (ق) کے مشاہد حسین ہیں جنہوں نے صرف 82 روپے سالانہ ٹیکس ادا کیا۔قومی اسمبلی میں سب سے کم یعنی 16 ہزار آٹھ سو ترانوے روپے سالانہ ٹیکس ادا کرنے والے شیخ روحیل اصغر قیمتی گاڑی میں گھومتے پھرتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ان کے بیٹے کی ہے۔
Wed, 12 Dec 2012 23:25:00 +0500
پاکستان اور افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس،مشترکہ اعلامیہ جا ری
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79389
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79389
اسلام آباد…پاکستان اور افغانستان کے ارکان پارلے منٹ نے کسی تیسرے ملک کی بالا دستی نہ ماننے پر اتفاق کیا ہے جبکہ بھوک اور ناخواندگی کو دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے ارکان پارلے منٹ کے دو روزہ مذاکرات ہوئے۔مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ دونوں ملکوں کی مسلح افواج اور انٹیلے جنس اداروں کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کی جائے گی اور باہمی بنکاری کو فروغ دیا جائے گا۔ اعلامیے میں تجویز دی گئی ہے کہ پاک افغان سرحدوں پر سیکیورٹی بہتر بنائی جائے۔پاکستان میں اگر کوئی حملہ اس طرح سرحدی علاقے سے ہوتا ہے تو اس پر دکھ ہوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد اگر کوئی سیکیورٹی اقدام کرے تو کابل کو اعتماد میں لے اور اگر کابل کوئی اقدام کرے تو اسلام آباد سے مشاورت کرے۔ مشترکہ کوشش کی جائے کہ امن کیسے ہو، منی لانڈرنگ کیسے روکی جائے۔ پاکستان کے ارکان پارلے منٹ نے خود مختار اور فعال افغانستان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ٹریک ٹو سفارتی کوششیں جاری ہیں اور دہشت گردی کے واقعات پر دونوں ملکوں کے عوام کی تکلیف یکساں ہے۔
Wed, 12 Dec 2012 23:20:00 +0500
رحمان ملک احتجاجا ً بھارت کا دورہ منسوخ کردیں،منور حسن
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79388
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79388
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے حافظ محمد سعید کی حوالگی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک احتجاجا ً بھارت کا دورہ منسوخ کردیں۔ منصورہ لاہورسے جاری بیان میں سید منور حسن نے کہا کہ بھارت حافظ سعید کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا، اس کے باجود ان کی حوالگی پر اصرار کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے سربجیت سنگھ کومہمان بنا رکھا ہے جبکہ بھارت نے اجمل قصاب کو پھانسی دے دی ہے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو تیزاب پلا کر قتل کرنے کی سازش بھی کی گئی ، یہ واقعہ پاکستان میں کسی بھارتی کھلاڑی سے پیش آیا ہوتا تو بھارت پوری دنیا میں پاکستان کوبدنام کرتا۔
Wed, 12 Dec 2012 23:15:00 +0500
لیہ: جا وید ہاشمی کے خطاب کے دوران پیٹرول پمپ کا شیڈ گرگیا
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79387
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79387
لیہ…لیہ میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران شرکاء کے وزن سے پیٹرول پمپ کا شیڈ گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں رہنما ملتان سے ہوتے ہوئے ضلع لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن پہنچے، جہاں تحریک انصاف کے رہ نماوٴں نے جلسے سے خطاب کیا۔ جاوید ہاشمی کی باری آئی تو شرکا بڑے انہماک سے ان کا خطاب سن رہے تھے،اچانک ایک دھماکے کی آواز آئی۔جاوید ہاشمی ہکا بکا دیکھنے لگے کہ یہ کیا ہوا پھر پتا چلا کہ لوگ ایک پیٹرول پمپ کے شیڈ پر بیٹھے خطاب سن رہے تھے کہ شیڈ ان کا وزن برداشت نہ کرسکا اور نیچے آگراجس سے کچھ افراد زخمی ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Wed, 12 Dec 2012 23:10:00 +0500
ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79386
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79386
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ کاغان، ناران، دیامر،استور اور غذر کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ ملک کے بالائی تفریحی مقام ناران، کاغان اور شوگران میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سارا دن بادل چھائے رہے اور رم جھم برسات اور وقفے وقفے سے برف باری بھی ہوتی رہی۔ گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر، استور اور غذر کے پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔سرد ہواوٴں کے باعث معمولات زندگی تبدیل ہوگئے ہیں۔مری اور گلیات نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ آج سب سے اسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
Wed, 12 Dec 2012 23:05:00 +0500
وفاقی کابینہ کا اجلاس، اقلیتی نشستوں میں اضافے کی منظور ی
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79385
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79385
اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں 10 سے بڑھا کر 14کرنے کی منظوری دیدی جب کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی 7 اقلیتی نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کابینہ نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کے قانون کی سمری منظور کر لی جب کہ صوبوں میں آبادی کے تناسب سے اقلیتی نشستوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں اقلیتوں کی 2،سندھ میں 3، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایک ایک نشست کاا ضافہ کیاجائیگا۔کابینہ نے سی این جی کی قیمتوں سے متعلق وزارت پٹرولیم کی سمری پر فیصلہ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی عدم موجودگی کے باعث موخر کر دیا جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ اس سے پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آئندہ انتخابات شفاف اور غیر جانب دارانہ ہوں گے ، حکومت الیکشن کمیشن کو مکمل بااختیار اور مضبوط بنا رہی ہے۔وزیراعظم نے پاکستان پر افغان انٹیلے جنس چیف پر حملے کے الزام کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو فراہم کرے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ایک دوسرے پر الزامات کی بجائے مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔
Wed, 12 Dec 2012 23:00:00 +0500
وفاقی وزیر بابر غوری کی ٹرانسپورٹروں سے ملاقات،پولیس سربراہ بھی شریک
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79384
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79384
http://pics.geo.tv/12-12-2012_79384_l.jpg
کراچی…ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ہائی ویز پر پولیس کی سرپرستی میں ٹرکوں اور کنٹینرز کو لوٹے جانے پر شکایات اور احتجاج کے بعد وفاقی وزیر بابر غوری نے ٹرانسپورٹروں سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرزنے شکایات کے انبار لگادیئے،دوران ملاقات میں ٹرانسپورٹرزنے بتایاکہ ہائی ویز پر پولیس کی سرپرستی میں ٹرکوں اور کنٹینرز کو لوٹا جاتا ہے۔ملاقات میں چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ، آئی جی،ڈی آئی جی حیدرآباد ، ڈی آئی جی سکھر اور ڈی آئی جی موٹر وے بھی شریک ہیں۔
Wed, 12 Dec 2012 22:50:00 +0500
بریڈفورڈ میں ہر پانچ میں سے ایک باشندہ پاکستانی ہے،برطانوی اخبار
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79383
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=79383
http://pics.geo.tv/12-12-2012_79383_l.jpg
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…برطانوی ڈسٹرکٹ بریڈفورڈ میں ہر پانچ میں سے ایک باشندہ پاکستانی ہے۔ برطانوی اخبار’ایشین امیج‘ نے نئی مردم شماری کے حوالے سے کہا ہے کہ انگلینڈ او ویلز کے کسی بھی حصے میں اتنے پاکستانی نہیں جتنے بریڈ فورڈ میں ہیں۔ بریڈ فورڈ کی کل ایک لاکھ ستر ہزار آبادی کا 20فی صد ایشیائی یا برطانوی نژاد پاکستانی ہیں۔ قومی شماریاتی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق ایک دہائی میں پاکستانیوں کی تعداد میں6فی صد اضافہ ہوا جو برطانیہ میں سب سے زیادہ اضافہہے۔ بریڈفورڈ میں رہنے والی 8فی صد آبادی پاکستان میں پیدا ہوئی۔ بریڈ فورڈ کی تین فی صد آبادی بھارتی،دو فی صد بنگالی اور دو فی صد دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔ بریڈ فورڈ کی کل آبادی کا27فی صد ایشیائی باشندے ہیں۔جب کہ کل آبادی میں ایک چوتھائی (25فیصد) مسلمان ہے اور یہ انگلینڈ اور ویلز میں چوتھی بڑی مسلمان آبادی کی جگہ ہے جب کہ عیسائی اس ڈسٹرکٹ میں46فی صد ہیں اور21فی صد افراد دیگر مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔
Wed, 12 Dec 2012 23:35:00 +0500
5 comments:
nice
very nice
It is a vry good site
vry vry nyc
It is a good site , easy to use and east to download
i m vry grateful to the owner
thanx
Post a Comment
hi